Can't connect right now! retry

دنیا
11 اگست ، 2020

ٹرمپ کی بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر سیکریٹ سروس گارڈز نے مسلح شخص کو گولی مار دی۔

اس حوالے سے صدر ٹرمپ کو بریفنگ کے دوران آگاہ کیا گیا  جس کے بعد وہ بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ 

چند منٹ بعد صدر ٹرمپ پریس کانفرنس کےلیے دوبارہ آئے اور کہا کہ وہ فائرنگ سے زخمی شخص کو نہیں جانتے نہ اس کے مقصد کے بارے میں علم ہے، جہاں تک وہ سمجھتے ہیں گرفتار شخص مسلح تھا، واقعہ وائٹ ہاوس کے احاطے کے باہر پیش آیا یہ سیکیورٹی کی ناکامی نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM