Can't connect right now! retry

پاکستان
11 اگست ، 2020

سندھ حکومت نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی

سندھ حکومت نے ضابطہ کار کے تحت بین الصوبائی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کا جیو نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ میں ضابطہ کار پرلازمی عمل کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ضابطہ کار پر عمل نہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ایک کوچ میں 50 فیصد مسافر بٹھانے کی اجازت ہوگی اور 50 فیصد حصہ خالی رکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ سندھ حکومت نے پہلے ہی  انٹرا سٹی (اندرونِ شہر)  اور انٹر سٹی (شہروں کے درمیان) ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے رکھی ہے تاہم اس حوالے سے بھی ضابطہ کار پر عمل نہ کرنے کی شکایات عام ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM