میر شکیل الرحمان کے ساتھ جو ہو رہاہے وہ غیرشرعی ہے،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل

نیب رویے سےمتعلق سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار کے ریمارکس بھی واضح ہیں، قبلہ ایاز،فوٹو:فائل

اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نےکہا ہےکہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا رویہ کونسل کی سفارشات کے برعکس ہے، ایڈیٹر ان چیف جیو و جنگ گروپ میر شکیل الرحمان کے ساتھ جو ہو رہاہے وہ غیرشرعی اور غیرجمہوری ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ نیب رویے سےمتعلق سپریم کورٹ کے جسٹس گلزار کے ریمارکس بھی واضح ہیں۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل  کا کہنا تھا کہ جیو کو نیب کے خلاف وفاقی شرعی عدالت بھی جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل  اس سے قبل نیب آرڈیننس کی کچھ دفعات کو غیر شرعی اور غیر اسلامی قرار دے چکی ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق نیب آرڈینس کی دفعات 14 ڈی، 15 اے اور 26 غیر اسلامی ہیں۔

کونسل کا کہنا ہےکہ بے گناہ کو ملزم ثابت کرنا، وعدہ معاف گواہ بننا اور پلی بارگین کی دفعات غیر اسلامی ہیں، نیب ملزمان کو ہتھکڑی لگانا میڈیا پر تشہیر کرنا اور حراست میں رکھنا غیر شرعی ہے۔

مزید خبریں :