گلشن حدید میں گھر سے ایک خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش پھندا لگی ہوئی ملی ہے جبکہ بچوں کو مچھر مارنے والی دوائی پلائی گئی ہے— فوٹو: فاؕئل

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں ایک گھر سے ایک خاتون اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش پھندا لگی ہوئی ملی ہے جبکہ بچوں کو مچھر مارنے والی دوائی پلائی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق بچوں میں 8 سال کی جویریہ، 5سال کی اریشا اور 3 سال کا باقرشامل ہیں۔

پولیس کے مطابق  واقعے کےوقت بچوں کا باپ نوابشاہ گیا ہوا تھا، خاتون اورشوہرمیں گھریلو ناچاقی رہتی تھی، خاتون کا شوہر پانچ دن بعد گھر آیا تو بچوں اوربیوی کی لاش ملی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کررہے ہیں۔