کھیل
Time 12 اگست ، 2020

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل

کراچی: انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد عالم کو شاداب خان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور وہ نمبر 6 پر بیٹنگ کریں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین فواد عالم 2009 کے بعد اب ٹیسٹ کھیلیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں عابد علی، شان مسعود،کپتان اظہر علی، بابراعظم، اسد شفیق، فواد عالم, محمد رضوان وکٹ کیپر، یاسرشاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مزید خبریں :