کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعے سے اتوار تک بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ بھر میں کل سے اتوار کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعےکی شام سےمون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ  جمعےکی رات سےاتوار تک کراچی اور حیدرآباد میں بارش کاامکان ہے۔

 اس کے علاوہ ٹھٹھہ اوربدین میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے اور شہید بے نظیر آباد ،تھرپارکر، میرپور خاص،عمرکوٹ،سانگھڑ اور مٹھی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی میں آج صبح سویرے مختلف علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔

ملیر، گلشن اقبال، لیاقت آباد، کریم آباد، عائشہ منزل، فیڈرل بی ایریا، کارساز، صدر، آرام باغ، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔

مزید خبریں :