ستمبر سے ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں ردو بدل کیا جائے گا

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق رواں ماہ اگست کےاختتام تک موجودہ پیٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں گی،فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے فیصلے کے مطابق 15 روزہ بنیاد پر پیٹرولیم قیمتوں کا تعین اگلے ماہ سےکیا جائے گا۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق رواں ماہ اگست کے اختتام تک موجودہ پیٹرولیم قیمتیں برقرار رہیں گی اور 15 روزہ بنیاد پرتیل کی قیمتوں کا تعین یکم ستمبرسےشروع ہوگا۔

خیال رہے کہ ای سی سی 28 جولائی کو یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دی تھی تاہم کابینہ سے منظوری میں تاخیر پر اس کا اطلاق اگست سے نہ ہوسکا۔

مزید خبریں :