Can't connect right now! retry

دنیا
14 اگست ، 2020

نیوزی لینڈ میں کورونا کیسز کی تازہ لہر، آکلینڈ میں لاک ڈاؤن

فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ میں کورونا کی تازہ لہر کے بعد حکومت نے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں لاک ڈاؤن لگا دیا۔

حکام کا کہنا ہےکہ ضرورت محسوس ہوئی تو لاک ڈاون میں تین روز کی توسیع کی جا سکتی ہے۔

نیوزی لینڈ میں مقامی طور پر کورونا کی منتقلی کو روکے 100 سے زائد روز گزرنے کے بعد ایک بار پھر کورونا نے سر اٹھا لیا ہے۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13کمیونٹیز میں کورونا کے مزید 17کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ایکٹیو کیسز کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔

کورونا کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت نے خبردار کیا ہےکہ احتیاط نہ کی گئی تو کورونا کیسز بڑھ سکتے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ جیسا ماضی میں دیکھا گیا کورونا تیزی سے پھیلنے کے بعد تھمتا ہے امید ہے اس بار بھی ایسا ہی ہو گا۔

خیال رہے کہ منگل کے روز آکلینڈ کے ایک خاندان کے چار افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی اور نیوزی لینڈ میں اب تک کورونا سے 22 افراد کی جان جا چکی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM