دنیا
Time 14 اگست ، 2020

سنگدل بھائی نے زہر ملی آئس کریم کھلا کر بہن کی جان لے لی

فائل فوٹو

سنگدل بھائی نے آئس کریم میں زہر ملاکر بہن کی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیریلا میں پیش آیا جہاں 22 سالہ نوجوان بھائی نے اپنی 16 سالہ چھوٹی بہن کو آئس کریم میں زہر ملا کر دیا جس سے لڑکی ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکی کے والدین نے بتایا کہ ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے، بیٹا اکیل رہنا چاہتا تھا اس کے لیے اس نے بہن کی جان لی۔

والدین کے مطابق ان کے بیٹے نے 4 اگست کی رات کو بہن کو آئس کریم دی جس میں اس نے زہر ملا رکھا تھا، لڑکی آئس کریم کھاکر سوگئی جس سے وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے جس میں اس نے بہن کو آئس کریم میں زہر ملا کر دینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

مزید خبریں :