Can't connect right now! retry

کاروبار
14 اگست ، 2020

ہنڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان میں اپنی پہلی ڈیجیٹل کار متعارف کرادی

ہنڈائی نشاط موٹرز نے پاکستان میں اپنی پہلی ڈیجیٹل کار ہنڈائی ٹکسن متعارف کرادی۔

لاہور میں منعقدہ آن لائن لانچنگ تقریب میں شوبز کے ستارے بھی شریک ہوئے۔ تقریب میں موجود ہنڈائی مشرق وسطیٰ اور افریقا کے سربراہ بی ایس جیونگ اور ہنڈائی نشاط موٹرز کے سی او او تاٹسوا ساٹو کا کہنا تھا کہ ہنڈائی ٹکسن پاکستان میں نئے دور کا آغاز ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کار پاکستانی صارفین کے لیے آرام دہ ہونے کے ساتھ ساتھ جدت کا بھی امتزاج ثابت ہوگی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ہنڈائی نے نئی گاڑی کی 12 اقسام متعارف کرائی ہیں لیکن پاکستان میں فی الحال دو اقسام صارفین کے لیے سامنے لائی گئی ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM