Can't connect right now! retry

پاکستان
14 اگست ، 2020

لوکل گورنمنٹ کی مدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ انتخابات کرائیں گے: بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رواں مہینے بلدیاتی حکومتیں اپنی مدت پوری کررہی ہیں اور  ہم دوبارہ انتخابات کرائیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہماری شکایت ہے کہ جو صوبوں کا حق ہے وہ ہمیں نہیں دیا جا رہا ہے، صوبوں کو وسائل کی کمی ہے لیکن ہم اپنے کم وسائل میں بھی اپنے نئے وسائل بنارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو وفاق پیسے نہیں دے رہا، اب ورلڈ بینک کے ساتھ مل کرانفرااسٹرکچر کو بہتر بنا رہے ہیں، پیپلز اسکوائر سے شہریوں کو بھرپور فائدہ ہوگا، پیپلز اسکوائر سے ملحقہ سٹی کا کلچرل حب، سیکرٹریٹ اور کالج ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ بورڈ آف ریونیو سب سے زیادہ ریونیو جمع کرتا ہے اور ہرسال اپنے اہداف کو حاصل کرتا ہے، سندھ حکومت ٹیکس کلیکشن میں بہتری لارہی ہے لہٰذا لوکل گورنمنٹ بھی اپنے ٹیکس کلیکشن میں بہتری لائے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والوں نے کراچی میں امن بحال کیا، امن بحال ہونے میں شہریوں اور پولیس کا خون شامل ہے، اب ماحول بنا ہےکہ عوام کے لیے تفریح کے منصوبے بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوکل گورنمنٹ کا احترام کرتے ہیں، اس مہینے میں بلدیاتی حکومتیں اپنی مدت پوری کررہی ہیں، یہ واحد حکومت ہے جس نے لوکل حکومت کی مدت پوری کرائی، اپوزیشن کوان کا حق دیا لیکن عمران خان نے یہ حق ان سے واپس لیا، ہم لوکل گورنمنٹ کی مدت کے خاتمے کے بعد دوبارہ انتخابات کرائیں گے۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج کراچی میں امن کے بعد روشنی اور تجارت بڑھ رہی ہے، اس میں سب سے بڑا کردار سندھ حکومت کا ہوگا، عمران خان نے وعدے کیے، نہ نوکری ملی، نہ منصوبہ ملا، کراچی پر سرمایہ کاری پاکستان کی سرمایہ کاری ہے، عوام نے ساتھ دیا تو انقلاب لے کر آئیں گے۔

خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت 28 اگست کو پوری ہورہی ہے۔ 

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM