Can't connect right now! retry

پاکستان
15 اگست ، 2020

34 حج اور 45 عمرے کرنے والے 120 سالہ عالم دین مفتی جلال الدین جمالی سے ملیے

نواب شاہ میں ممتاز عالم دین اور بزرگ مفتی جلال الدین جمالی 120سال کے ہیں اور وہ بغیر چشمے کے لکھتے، پڑھتے اور درس و تدریس میں مصروف رہتے ہیں۔

مفتی جلال الدین جمالی گاؤں شیر خان جمالی کے رہائشی ہیں اور یہ زندگی کی 120 بہاریں دیکھ چکے ہیں جب کہ  انہوں نے 34 حج اور 45 عمرے کیے ہیں۔

آپ مولاناعبیداللہ سندھی کےشاگرد رہ چکے ہیں اور آپ نے مولانا اشرف علی تھانوی اور دیگر نامور علماء کرام سے بھی فیض حاصل کیا ہے۔

مفتی جلال الدین جمالی نے قرآن پاک اور بخاری شریف کےکچھ حصےکا ترجمہ اور دیگر کتابیں لکھیں جب کہ روزانہ خواتین اور مرد دوردراز سے آپ سے ملاقات اور دعا کرانے آتے ہیں۔

مفتی جلال الدین کا قیام پاکستان کے سلسلے میں کہنا تھا کہ محمد علی جناح نے پاکستان بنایا اور ہندوستان اور پاکستان کے لوگ خوش ہوگئے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM