کسان کا 13 ایکڑ زمین پر پیغام

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں ہر ایک شخص کی معمولات زندگی کو کسی نہ کسی طرح متاثر ضرور کیا ہے۔

اب ہر شخص کی زبان پر بس ایک ہی دعا ہے کہ کورونا وائرس کا خاتمہ ہوجائے اور دنیا کو اس وبا سے چھٹکارا حاصل ہوجائے۔

اسی ضمن میں حال ہی میں امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے ایک کسان نے دنیا کے تمام لوگوں کی سوچ کو اپنی 13 ایکڑ زمین پر لکھ دیا۔

کسان نے اپنی 13 ایکڑ مکئی کی فصل پر ایک پیغام لکھ ڈالا جو کہ یہ تھا 'Go Away Covid'۔

کسان کی جانب سے کھیتوں میں لکھے جانے والے اس پیغام کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا گیا جو خوب وائرل ہوا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا وائرس کے حوالے سے ہم تمام تر لوگوں کے دماغ میں یہی ہے کہ جلد از جلد اس سے چھٹکارا مل جائے۔

مزید خبریں :