Can't connect right now! retry

پاکستان
15 اگست ، 2020

’اکنامک ٹیررازم کا بل اسی حالت میں منظور ہوا تو ہر شہریوں کا جینا دشوار ہوجائیگا‘

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ اکنامک ٹیرر ازم کا مجوزہ قانون اسی حالت میں منظور کیا گیا تو ہر شہریوں کا جینا دشوار ہوجائے گا۔

پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور قانون سازی پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں رضا ربانی، شیری رحمان اور لطیف کھوسہ نے پریس کانفرنس کی۔

سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ سی ای سی اجلاس میں گلگت بلتستان کے الیکشن اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر بات ہوئی، گلگت بلتستان میں الیکشن ملتوی کیے گئے لیکن اب کورٹ کے حکم پردوبارہ تین ماہ میں انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوید قمرنے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قوانین پربریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ وفاق کو پہلے پتہ تھا پر جان بوجھ کرپارلیمنٹ میں بل دیرسے لایا گیا، حکومت ایسی شقیں ڈال رہی ہے جس سے عام آدمی کے حقوق متاثرہوں اور ہرشخص کو خوف میں زندگی گزارنے جیسے قوانین بنائے جارہے ہیں۔

رضا ربانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عوام کے حقوق پامال ہونے نہیں دے گی، اکنامک ٹیرزازم پربنائے جانے والے قانون سے ہرآدمی اس قانون کی زد میں آئے گا، اگر یہ قانون اسی حالت میں آیا تو ہر انسان کا جینا دشوار ہوجائے گا لیکن پیپلز پارٹی دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مل کر ان قوانین کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ نیب سے متاثر رہے ہیں، نیب کے ذریعے پیپلز پارٹی پیٹریاٹس بنی، ہیومن رائٹس واچ نے نیب کو ایکسپوز کیا ہے اور نیب سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے ادارے کی قلعی کھول دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن چاہتے ہیں کہ 17 اگست کو آصف زرداری پیش ہوں توکارکن جمع ہوں لیکن آصف زرداری نے نیب پیشی کے وقت کارکنوں کوکورٹ کے باہر جمع ہونے سے منع کر دیا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM