ریسٹورینٹ کی وزن کے مطابق کھانا آرڈر کرنے کی ترغیب دینے سے معذرت

فوٹو: فائل

وسطی چین کے ایک ریسٹورنٹ نے وزن کرنے کے بعد اس کے مطابق کھانا آرڈر کرنے کی ترغیب دینے سے معذرت کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں کھانا ضائع ہونےکے خلاف قومی سطح پر ایک مہم شروع کی گئی ہے، جس کے تحت چنگشا میں ریسٹورینٹ کے دروازے پر دوبڑے ترازو نصب کیے گئے ہیں۔

اس ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے کے لیے آنے والوں کو پہلے وزن کر کے ایک ایپ میں ڈالنا ہوتا ہے جس کے بعد انہیں ان کے وزن کے مطابق مینیو  تجویز کیا جاتا ہے۔

ریسٹورینٹ میں 'تندرست اور محنتی رہیں'، 'خالی پلیٹوں کو فروغ دیں' اور  'آپریشن خالی پلیٹ' جیسے جملے بھی جلی حروف میں لکھے گئے۔

دوسری جانب اس مہم کے خلاف سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ برپا ہوا ہے، سوشل میڈیا مہم کے بعد ریسٹورینٹ نے حکومت کی 'آپریشن خالی پلیٹ' سے معذرت کر لی ہے۔

مزید خبریں :