مرحوم اداکار عرفان خان کی فلم ’مداری‘ کے ڈائریکٹر نشی کانت انتقال کرگئے

فوٹو: فائل 

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار  و اداکار نشی کانت کامت جگر کے عارضے کے باعث انتقال کر گئے۔

مرحوم بھارتی اداکار  عرفان خان کی فلم ’مداری‘  کے ہدایت کار نشی کانت کامت  تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کچھ دنوں سے ہدایت کار و اداکار نشی کانت کامت کی طبیعت  کافی ناساز تھی۔

گزشتہ دنوں نشی کانت کے انتقال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہو رہی تھیں لیکن ہدایت کار کے قریبی دوستوں اور خاندان نے ان افواہوں کو مسترد کردیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کی طبیعت کافی ناساز ہے۔

اب بھارتی میڈیا کی جانب سے ہدایت کار و اداکار کے انتقال کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

ہدایت کار نشی کانت کے انتقال کے بعد بالی وڈ انڈسٹری کی شخصیات کی جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :