عوامی سروے میں مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن اور یوٹرن موجودہ حکومت کے برے کام قرار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت 2 سال مکمل کرچکی ہے اور ان دو سالوں کی کارکردگی پر انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے عوامی سروے کیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے سروے جاری کیا ہے جس میں عوام سے پوچھا گیا تھا کہ وفاقی حکومت کے پانچ اچھے اور پانچ برے کام کون سے ہیں؟

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے میں عوام نے احساس پروگرام، اسمارٹ لاک ڈاؤن، کرپشن کے خلاف اقدامات، مسئلہ کشمیر پر مؤثر آواز اور ہر سطح پر جواب دہی کو حکومت کے بہترین کام قرار دیا۔

سروے میں عوام نے مہنگائی، بیروزگاری میں اضافہ، کابینہ میں برے ارکان کی موجودگی، کرپشن اور یوٹرن لینے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :