مکڑی کی وجہ سے کار حادثے کا شکار

فوٹو: بشکریہ گرین لیمن 

اکثر لوگوں کو کیڑے مکوڑوں سے بے حد خوف آتا ہے لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ ایک مکڑی کی وجہ سے کار حادثے کا شکار ہوگئی؟

ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں ایک کار حادثہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ ایک مکڑی تھی، ڈرائیور نے اچانک اپنی کار میں ایک مکڑی دیکھی اور وہ اسے دیکھ کر خوف زدہ ہوگیا۔

فوٹو: بشکریہ گرین لیمن 

ڈرائیور نے اپنی کار  سے مکڑی کو نکالنے کی کوشش کی لیکن اس دوران وہ کار پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور کار  ایک کھمبے سے جا ٹکرائی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئی لیکن ان کی کار کا بمپر اور بونٹ بری طرح سے ٹوٹ گیا۔