Can't connect right now! retry

کاروبار
22 اگست ، 2020

’کورونا پر قابو پاتے ہی پاکستانی معیشت میں بہتری آنے کا امکان ہے‘

امریکی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز نے پاکستان کی خود مختار ریٹنگز میں بہتری کی تصدیق کردی۔

ایس اینڈ پی اعلامیے کے مطابق پاکستان کی خود مختار ریٹنگز کو ’بی ‘ کیٹیگری قرار دیا گیا ہے، پاکستان کی طویل المدتی اور قلیل المدتی خود مختار ریٹنگز ’بی‘ ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طویل المدتی رینٹنگز مستحکم ہے جب کہ اسٹینڈرڈ اینڈ پوورز کی جانب سے پاکستان کے سکوک سرٹیفکیٹ کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

ایس اینڈ پی کا کہناہے کہ کورونا پر قابو پاتے ہی پاکستانی معیشت میں بہتری آنے کا امکان ہے، توازن برقرار رکھنے سے خارجی ادائیگیاں آئندہ ایک سال تک پوری کی جاسکتی ہیں، بیرونی اقتصادی اور مالی ادائیگیوں میں توازن سےپاکستانی ریٹنگز میں مزید بہتری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM