ہینڈ سینیٹائزر چرا کر اسے دھوتی میں چھپانے والے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو اسکرین گریب

ہینڈ سینیٹائزر کو چرا کر اسے دھوتی میں چھپانے والے شخص کو کیمرے نے پکڑلیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے آغاز سے کچھ چیزوں کا استعمال لازم کرلیا گیا ہے جن میں فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر بنیادی چیزیں ہیں اور اسی سلسلے میں بینکوں سمیت دیگر پبلک مقامات پر سینیٹائزر رکھے گئے لیکن ان کو چوری کیے جانے کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ایک شخص نے پہلے سینیٹائزر چوری کیا اور پھر کیمرے کو دیکھ کر اسے واپس رکھ دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھوتی پہنا ایک شخص فون پر بات کرنے میں مصروف ہے اور اسی دوران اس نے اپنی دھوتی سے سینیٹائزر کی ایک خالی بوتل نکالی اور قریب رکھی ہوئی بوتل سے اپنی بوتل میں اسے بھرلیا۔

لیکن جب اس شخص نے قریب ہی لگے سی سی ٹی وی کیمرے کو دیکھا تو فوراً منہ پر ماسک چڑھا لیا اور پھر اپنی بوتل میں بھرا سینیٹائزر واپس اسی بوتل میں ڈال دیا، اس شخص نے سینیٹائزر کو ہاتھوں اور پھر پیروں پر اچھی طرح ملا اور وہاں سے چلتا بنا۔

ویڈیو دیکھیں

دوسری جانب بھارتی خبر رساں ادارے کا اس ویڈیو سے متعلق کہنا ہے کہ سینیٹائزر چرانے کا یہ واقعہ حقیقی نہیں تھا اور اسے صرف شہریوں کو آگہی فراہم کرنے کے لیے بناکر وائرل کیا گیا تاکہ شہری کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سینیٹائزر کا استعمال کریں۔

مزید خبریں :