دنیا کا سب سے مہنگا 'پینٹ بٹر سینڈوچ'

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل 

پینٹ بٹر اور جیلی سینڈوچز سب کو ہی پسند ہوں گے اور عام طور پر ان کی قیمت بھی کافی کم ہی ہوتی ہے لیکن آج ہم آپ کو دنیا کے سب سے مہنگے پینٹ بٹر سینڈوچ کے بارے میں بتائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست شکاگو کے ریسٹورینٹ پی بی اینڈ جے دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ فروخت کرتے ہیں اور ان کے ایک سینڈوچ کی قیمت لگ بھگ 350 ڈالرز جو کہ پاکستانی لگ بھگ 58 ہزار روپے کے برابر ہے۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل 

یہ ریسٹورینٹ سینڈوچ کی بریڈ بنانے کے لیے (ایڈایبل) کھانے کے قابل سونے کا استعمال کرتے ہیں جب کہ ان سینڈوچز میں دنیا کا سب سے مہنگا 'منوکا شہد' بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اگر آپ بھی دنیا کا سب سے مہنگا سینڈوچ کھانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے شکاگو کا پی بی اینڈ جے ریسٹورینٹ آپ کا منتظر ہے۔

مزید خبریں :