دنیا
Time 30 اگست ، 2020

قابض بھارتی فوج کی مقبوضہ کشمیر میں محرم کے جلوس پر فائرنگ، 40 کشمیری زخمی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی محرم الحرام میں بھی تھم نہ سکی، قابض فوج نے یوم عاشور کے جلوس پر فائرنگ اور  پیلٹ گن کا استعمال  کر کے 40 کشمیری زخمی ہو گئے۔

بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں 9  محرم الحرام کا جلوس نکالنے والے پرامن عزاداروں پر اندھا دھند فائرنگ کی اور شیلنگ کا بھی استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں 7 کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر پاکستان کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو محکوم بنانے کے بھارتی ہتھکنڈے ماضی کی طرح ناکام ہوں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عزاداری اور محرم کے جلوسوں پر پابندی ہے، انسانی حقوق کے علم برداروں کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینا ہوگا۔

مزید خبریں :