تصویر دکھا کر ہوبہو ٹیٹو بنوائیں

فوٹو: بشکریہ انسٹاگرام

دنیا بھر میں بہت سے لوگوں کو ٹیٹو بنوانے کا شوق ہوتا ہے اور کافی لوگوں کا یہ شوق جنون کی حد تک ہوتا ہے اور وہ ایک سے بڑھ کر ایک ٹیٹو بنوانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

ہم نے عام طور پر لوگوں کو جسم کے مختلف حصوں پر طرح طرح کے لفظ، تصاویر اور دیگر چیزوں کے ٹیٹو بنواتے تو دیکھا ہی ہوگا لیکن آج ہم آپ کو حقیقت سے قریب تر ٹیٹو دکھانے والے ہیں۔


روس سے تعلق رکھنے والے ٹیٹو بنانے میں ماہر اولیگ شیپیلینگو ایسے ٹیٹو بناتے ہیں جس کو دیکھنے کے بعد آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا۔

ٹیٹو بنانے کے ماہر شخص کو آپ کسی کی بھی تصویر دکھا دیں وہ اس تصویر کے ہوبہو ٹیٹو آپ کے جسم پر بنا کر آپ کو حیران کر دیں گے۔

اولیگ شیپیلینگو کو دنیا کے بہترین ٹیٹو بنانے والے ماہرین میں سے ایک سمجھا جاتا ہے اور دور دور سے لوگ ان کے پاس ٹیٹو بنوانے آتے ہیں۔