سپر مارکیٹ میں بھالو گھس آیا، شہری خوفزدہ

فوٹو: بشکریہ دی نیو ڈیلی 

امریکی ریاست شمالی کیلی فورنیا میں سپر مارکیٹ میں بھالو گھس آیا جس سے وہاں خریداری کے لیے آنے والے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کیلی فورنیا میں واقع ایک سپر اسٹور میں خریداری کے لیے آنے والے لوگ پر سکون ماحول میں چیزیں خرید رہے تھے کہ اچانک اسٹور میں ایک بھالو گھس آیا جس سے اسٹور میں افراتفری پھیل گئی اور بھالو سپر اسٹور سے نکل گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس سے قبل بھی 18 اگست کو اس سپر مارکیٹ میں بھالو گھس آیا تھا اور وہ وہاں سے ٹورٹیلا چپس سے بھرا ہوا بیگ لے کر نکلا تھا۔

مزید خبریں :