کھیل
Time 02 ستمبر ، 2020

مسلسل تنقید پر سرفراز کے صبر کا پیمانہ لبریز

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر سرفراز احمد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل تنقید پر بالآخر بول پڑے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سرفراز احمد کی جانب سے معین علی کا اسٹمپڈ مس کیا گیا جس کے بعد انہوں نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور میچ کو انتہائی دلچسپ بنا دیا۔

سرفراز احمد کی جانب سے اسٹمپڈ مس کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ان کی میمز بھی وائرل ہوئیں۔

ہتک آمیز جملوں اور مسلسل تنقید پر سرفراز احمد کے صبر کا پیمانہ بھی پھوٹ پڑا اور انہوں نے خاموشی توڑ دی۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر شاعرانہ انداز میں ایک بیان جاری کیا۔

سرفراز احمد نے لکھا کہ

اتنا چبھنے لگا ہوں سب کو چھرا تو نہیں

جانی جتنا بتاتے ہیں وہ میرے بارے میں اتنا برا تو نہیں ہوں


مزید خبریں :