دنیا
Time 04 ستمبر ، 2020

جرمنی میں خاتون نے 5 بچوں کو قتل کر کے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی

خاتون نے 5 بچوں کو قتل کر کے 11 سالہ بیٹے کے ساتھ گھر سے نکل کر ٹرین کے آگے چھلانگ لگائی— فوٹو: فائل

جرمنی کے شہر زولنگن میں خاتون نے اپنے 5 بچوں کو قتل کر کے ٹرین کے آگے چھلانگ لگا دی۔

خاتون تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل ہیں۔ پولیس کے مطابق خاتون نے 5 بچوں کو قتل کر کے 11 سالہ بیٹے کے ساتھ گھر سے نکل کر ٹرین کے آگے چھلانگ لگائی۔

قتل ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے 8 سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کو واقعے کی اطلاع بچوں کی نانی نے دی۔

11 سالہ بچہ اپنی نانی کے پاس موجود ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :