Can't connect right now! retry

کھیل
05 ستمبر ، 2020

میسی نے بارسلونا کلب نہ چھوڑنے کا اعلان کیوں کیا؟

لیونل میسی — فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اسپینش فٹ بال کلب بارسلونا نہ چھوڑنے کا اعلان کردیا تاہم رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میسی کے پاس اِس کے علاوہ کوئی آپشن موجود نہیں تھا۔

لیونل میسی نے پچھلے ہفتے بارسلونا کلب انتظامیہ کو فیکس بھیجا جس میں اپنے معاہدے میں شامل شق کا حوالہ دیتے ہوئے کلب سے فوری رخصت کا مطالبہ کیا تھا۔

لیکن اب میسی نے بارسلونا چھوڑنے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کلب کے خلاف نہیں کھیلنا چاہتے اور بارسلونا چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔

کلب نہ چھوڑنے کی اصل وجہ کیا ہے؟

عالمی میڈیا میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بارسلونا سے ہونے والے معاہدے میں طے پایا تھا کہ فٹ بالر جب چاہیں کلب چھوڑ سکتے ہیں لیکن کلب کی خواہش کے بغیر صرف اسی صورت میں بارسلونا چھوڑ سکتے ہیں اگر کوئی حریف کلب ان کی خدمات کے حصول کے لیے 700 ملین یورو کی خطیر رقم بارسلونا کو ادا کرے اور کسی دوسرے کلب کے لیے اس شرط کو پورا کرنا ممکن نہیں اسی لیے انہوں نے کلب میں رہنے کافیصلہ کیا

لیونل میسی نے 2004 میں بارسلونا میں شمولیت اختیار کی تھی، یہ ان کے کیریئر کا واحد کلب ہے جس کے ساتھ وہ مسلسل 20 سال سے منسلک ہیں۔

لیونل میسی بارسلونا کلب کے ساتھ 4 مرتبہ چیمپئینز لیگ ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی میسی کو اسی کلب میں شمولیت کے دوران ملا۔ میسی کے اس فیصلے کو ان کے فینز کی جانب سے بہت سراہا جارہا ہے اورلوگ کافی خوش ہیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM