تین ہفتے تک چارج رہنے والا فٹنس ٹریکر

فوٹو: فائل

چارج ہونے والے اسمارٹ فونز ہوں، گھڑیاں یا پھر دیگر آلات، انہیں استعمال کرنے والے صارفین کو سب سے زیادہ فکر چارجنگ کے ختم ہونے کی ہوتی ہے لیکن جنوبی کوریا کی ٹیکنالوجی فرم سام سنگ نے اس پریشانی کو دور کر دیا ہے۔

دنیا بھر کی مختلف ٹیکنالوجی فرمز کی جانب سے آج کل فٹنس ٹرینکنگ بینڈ متعارف کرائے جا رہے ہیں جن کا زیادہ سے زیادہ چارجنگ ٹائم 10 روز کا ہے۔

سام سنگ کا نیا آنے والا ’فٹ بٹ انسپائر ٹو‘ بھی ایک چارج کے بعد 10 روز تک چلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

لیکن سام سنگ اب ایسے ایسا فٹ بینڈ پر کام کر رہی ہے جو ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد تین ہفتے تک چارج رہتا ہے اور اسے کمپنی نے ’گلیکسی فٹ ٹو‘ کا نام دیا ہے۔

سام سنگ کمپنی کی انتظامیہ نے صارفین سے وعدہ کیا تھا کہ ان کا نیا ماڈل ایک چارج میں 15 روز تک کام کرے گا اور سیٹنگ میں تبدیلی کے بعد اس کی صلاحیت کو تین ہفتے تک بڑھایا جا سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ گلیکسی فٹ ٹو اسمارٹ گھڑی نہیں ہے بلکہ یہ ایک فٹنس ٹریکر ہے جو کہ پہننے والے کی کیلوریز، دل کی دھڑکن، سونے کی عادت اور فاصلے کے بارے میں بتائے گا۔

سام سنگ کے مطابق اس کے علاوہ ٹریکر صارف کی فٹنس کے حوالے سے 5 مختلف اقسام کی بھی خود سے نشاندہی کرے گا۔

کمپنی کی جانب سے گلیکسی فٹ ٹو کی قیمت اور اس کے متعارف کرائے جانے کے حوالے سے تو نہیں بتایا گیا لیکن امید ہے کہ سام سنگ انتظامیہ آئندہ آنے والے ہفتوں میں اس حوالے سے مزید معلومات فراہم کرے گی۔

مزید خبریں :