برطانوی شہری بیوی کو خوش کرنے کیلئے دیو ہیکل ڈائنا سار گھر لے آیا

فوٹو: ڈیلی مرر

برطانیہ کی کاؤنٹی واروک شائر میں ایک شہری نے گھر کے گارڈن کو خوبصورت بنانے کے لیے 12 فٹ کا دیو ہیکل ڈائنا سار لا کر کھڑا کر دیا۔

برطانیہ کی ریاست واروک شائر کے رہائشی ایڈریان کی اہلیہ ڈبورا نے گھر کے باغیچے کو خوبصورت بنانے کے لیے چھوٹے مصنوعی جانور لانے کو کہا۔

لیکن ایڈریان چھوٹے مصنوعی جانور لانے کے بجائے 1600 یورو کا 12 فٹ طویل بھاری بھرکم ڈائنا سار خرید لائے۔

برطانوی شہری کا کہنا ہے کہ جب متعلقہ کمپنی دیو ہیکل ڈائنا سار گھر لائی تو پڑوسی اسے دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور اس کے ساتھ ڈھیر ساری تصاویر بھی بنوائیں۔

فوٹو: ڈیلی مرر

ان کا کہنا تھا کہ ڈائنا سار تو گھر آ گیا لیکن وہ اس قدر بڑا تھا کہ اسے گارڈن میں لے جانا مسئلہ تھا، اور پھر اس کام کے لیے کرین کی مدد لی گئی جس کی مدد سے ڈائنا سار کے مجسمے کو گارڈن میں نصب کیا گیا۔

ایڈریان کا کہنا تھا اہلیہ کو جراسک پارک سے متعلق فلمیں بہت پسند تھیں اس لیے میں ڈائنا سار خرید لایا اور میرا خیال تھا کہ اہلیہ ڈبورا مسجمے کو دیکھ کر بہت خوش ہوں گی اور ان کے جذبات کو دیکھنے کے لیے میں نے باغیچے میں کیمرے بھی نصب کروا دیے۔

لیکن جب ایڈریان کی اہلیہ ڈبوریا رات کے اندھیرے میں گھر پہنچیں تو باغیچے میں دیو ہیکل ڈائنا سار کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئیں۔

فوٹو: ڈیلی مرر

ڈبوریا نے ڈائنا سار ’ڈیو‘ کو دیکھتے ہی چیخنا چلانا شروع کر دیا اور شوہر کے پہنچنے کے بعد بھی وہ شور مچاتی رہیں۔

ایڈریان نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈبوریا کو بھی وقت کے ساتھ ساتھ ڈیو سے اسی طرح محبت ہو جائے گی جس طرح مجھے ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :