ویڈیو: اسپائیڈر مین کی طرح دیوار پر چڑھنے والا بچہ

آپ نے مشہور کریکٹر اسپائیڈر مین کے بارے میں تو سنا ہوگا لیکن ہم آپ کو ایسے بچے سے ملوانے والے ہیں جو اسپائیڈر مین کی طرح دیوار پر چڑھ سکتا ہے۔

اس 7 سالہ بچے کا تعلق بھارتی شہر کان پور سے ہے جو غیر معمولی طور پر دیوار پر چپک کر چڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 7 سالہ یشرت سنگھ تیسری جماعت کا طالبعلم ہے اور اس کا کہنا ہےکہ وہ اسپائیڈر مین فلم دیکھ کر اس کے کردار سے اتنا متاثر ہوا کہ اس نے خود اسپائیڈر مین کی طرح دیوار پرچڑھنے کی پریکٹس شروع کردی۔

ویڈیو اسکرین گریب

بچے کا کہنا تھا جب اس نے اسپائیڈر مین فلم دیکھی تو وہ بھی اسی طرح دیوار پر چڑھنا چاہتا تھا جس کے لیے اس نے گھر پر ایسا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اکثر گرجاتا تھا لیکن کچھ دن بعد ہی اس نے یہ تکنیک حاصل کرلی۔

بچے نے کہا کہ ابتدا میں اس کے گھر والوں نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا کیونکہ انہیں ڈر تھا کہ وہ اس کام سے گر کر زخمی بھی ہوسکتا ہے لیکن جب انہوں نے بچے کو مہارت سے دیوار پر چڑھتے دیکھا تو سب حیران ہوگئے۔

بچے کا کہنا تھا کہ اسے دیوار پر چڑھنے میں کوئی خوف محسوس نہیں ہوتا اور جب وہ سلپ ہوتا ہے تو چھلانگ لگادیتا ہے۔

مزید خبریں :