دنیا
Time 09 ستمبر ، 2020

امریکا میں ہولناگ آگ کی تصویری جھلکیاں

ریاست واشنگٹن، کیلی فورنیا اور اوریگن میں 40 مقامات پر کئی روز سے لگی آگ میں تیز اور خشک ہواؤں کے باعث مسلسل اضافہ ہو رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی 3 ریاستوں کے جنگلات میں لگی آگ قابو سے باہر ہوگئی ہے، لاکھوں ایکڑ پر لگی آگ نے متاثرہ علاقوں کے درجہ حرارت کو ناقابل برداشت بنا دیا، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، امریکی حکام نے آگ کو تاریخ کی بدترین اور غیر معمولی آگ قرار دے دیا ہے۔

ریاست واشنگٹن، کیلی فورنیا اور اوریگن میں 40 مقامات پر کئی روز سے لگی آگ میں تیز اور خشک ہواؤں کے باعث مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

— فوٹو: اے ایف پی

آگ نے کیلی فورنیا میں بائیس لاکھ ایکڑ، اوریگن میں دو لاکھ 30 ہزار ایکڑ اور واشنگٹن میں کئی ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ہزاروں مکانات، سیکڑوں گاڑیاں اور املاک جل چکی ہیں، متاثرہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے، آگ بجھانے کی کوششوں کے باوجود ابھی تک آگ کو ایک فیصد بھی قابو نہیں کیا جاسکا ہے۔

 آگ میں مسلسل اضافے پر ریاست واشنگٹن، کیلیفورنیا، اوریگن، نیواڈا اور ایری زونا میں وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔

— فوٹو: اے ایف پی


— فوٹو: اے ایف پی


— فوٹو: اے ایف پی


— فوٹو: اے ایف پی


— فوٹو: اے ایف پی


— فوٹو: اے ایف پی


— فوٹو: اے ایف پی


— فوٹو: اے ایف پی


مزید خبریں :