کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی مچھر کی بہتات

کراچی سمیت سندھ میں ڈینگی مچھر کی بہتات کی وجہ سے رواں سال سندھ میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 767 تک جاپہنچی۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کے مطابق 90 فیصد ڈینگی کے کیسز کراچی سے رپورٹ ہورہے ہیں۔

کراچی کے ضلع وسطی اور شرقی ڈینگی سے سب زیادہ متاثر ہیں، گزشتہ سال ڈینگی نے 46 افراد کی زندگیاں چھین لیں تھیں۔

خیال رہے کہ حالیہ بارشوں کے بعد مختلف علاقوں میں بارش کا پانی تاحال جمع ہے جس کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے جبکہ وبائی امراض پھوٹنے کا بھی خطرہ ہے۔

مزید خبریں :