پاکستان
Time 15 ستمبر ، 2020

زیادتی کے واقعے پر تقریر کے دوران موٹر وےکاکریڈٹ لینے پر شہباز شریف پر تنقید

قائد حزب اختلاف شہباز شریف قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران سانحہ موٹروے پر گفتگو کرتے ہوئے موٹروے کی تعمیر کا کریڈٹ لینا نہ بھولے،جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

گذشتہ روز قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے  شہباز شریف نے سانحہ موٹروے کی انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جس سیالکوٹ موٹروے پر یہ ہولناک واقعہ پیش آیا وہ نواز شریف کی سربراہی میں مسلم لیگ ن نے بنائی تھی۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے اس بیان پر ایوان میں موجود  اپوزیشن ارکان نے خوب ڈیسک بجائے۔

ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں اور صحافتی و سماجی حلقوں کی جانب سے شہباز شریف کے رویے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

اس بات پرقائد حزب اختلاف سےاستعفیٰ لیناچاہیے:شہبازگل

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے ابلاغ شہبازگل کا کہنا ہے کہ اب دیکھتے ہیں کون شہبازشریف کو ہٹانے کا مطالبہ کرتا ہے۔

شہبازگِل کے مطابق کیپٹیل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہورکے غلط بیان کا براماننا بھی درست تھا لیکن قائد حزب اختلاف کی اخلاق سےگری بات پران سےاستعفیٰ لیناچاہیے۔

مزید خبریں :