پاکستان
Time 16 ستمبر ، 2020

کے پی اسمبلی: پی ٹی آئی ایم پی اے اور پی پی کی خاتون رکن کے درمیان شدید تلخ کلامی

فائل فوٹو: لیاقت خان، نگہت اورکزئی

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران آوازیں کسنے پر پیپلزپارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی پی ٹی آئی کے لیاقت خان پر برھم ہوئیں اور گزشتہ اجلاسوں میں وقت نہ ملنے پر ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر واک آوٹ کیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے گزشتہ اجلاسوں میں وقت نہ ملنے پرایجنڈے کی کاپیاں پھاڑیں اور واک آوٹ کے لیے ایوان سے باہر نکلنے لگیں۔

اس موقع پر نگہت اورکزئی نے کہا کہ ان کے پیچھے کسی نے آواز نکالی تو وہ اس کا برا حشر کریں گی  تاہم جب نگہت اورکزئی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا تو پیچھے سے تحریک انصاف کے رکن لیاقت خان نے آوازیں کسیں  جس پر نگہت اورکزئی مڑیں اور حکومتی بینچوں کی جانب دوڑ پڑیں۔

اس دوران دونوں اراکین کے درمیان گالم گلوچ اور تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں اراکین ایک دوسرے کو گالیاں دیتے رہے۔ 

نگہت اورکزئی نے پی ٹی آئی کے رکن لیاقت خان کےخلاف اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا تاہم اسپیکرمشتاق غنی کے کہنے پرلیاقت خان نے اپنے الفاظ واپس لے لیے۔

مزید خبریں :