کاروبار
Time 16 ستمبر ، 2020

ملک میں سونے اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی— فوٹو:فائل

ملک میں فی تولہ سونے اور ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت300 روپے اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 98 ہزار 594 روپے ہوگئی جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر اضافے سے 1965 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب ملک میں روپے کی قدر میں بھی کمی ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر کی قدر 7 پیسے اضافے سے 166.34 روپے ہوگئی۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے مہنگا ہوکر 166.50 روپے کا ہوگیا۔

مزید خبریں :