پاکستان
Time 16 ستمبر ، 2020

کراچی میں ٹریفک حادثہ: ٹینکر ڈرائیور کو فرار کرانے کے الزام میں پولیس اہلکار معطل

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں 9 ستمبرکو ٹریفک حادثے میں 3 افراد کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اس واقعے میں پانی کے ٹینکر نے  موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے تھے۔

قیوم آباد میں ٹریفک حادثے کے بعد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ حادثے کے فوری بعد شہریوں نے ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ لیا تھا لیکن شہری کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ ڈمپر ڈرائیور ٹریفک پولیس کے حوالے کیا تو اہلکار نے چھوڑدیا۔

پولیس فرار کرائے گئے ڈمپر ڈرائیور کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک جنوبی کا کہنا ہے کہ ویڈیو سامنے آنے پر پولیس اہلکار کو معطل کر دیا اور تحقیقات کی ذمہ داری ڈی ایس پی ذکیہ ملک کو دی گئی ہے۔

مزید خبریں :