پاکستان
Time 16 ستمبر ، 2020

کوشش کررہا ہوں انگلش کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے، برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنرکرسچین ٹرنر نےکہا ہے کہ وہ کوشش کر رہے ہیں برطانوی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔

جیو نیوز کے پروگرام ' کیپیٹل ٹاک' میں گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنرکا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا سے بہت اچھے طریقےسے نمٹا، معیشت میں بھی بہتری آرہی ہے، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کوکورونا سے متعلق پاکستان سے سیکھنا چاہیے۔

کرسچین ٹرنرکاکہنا تھا کوروناوائرس کے خلاف پاکستان کا زبردست کرداررہا، پاکستان نے چھکا لگاکر کورونا وبا کو شکست دی، میں نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کا دورہ کیا تھا،این سی او سی نے کوروناکنٹرول کرنے میں اہم کردارادا کیا۔

دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کے سوال پر برطانوی ہائی کمشنر نے اردو میں کہا کہ'مجھے امید ہے' بہت جلد پاکستان اور برطانیہ کی کرکٹ سیریز پاکستان میں شروع ہوگی، وہ کوشش کر رہے ہیں کہ برطانوی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔

مزید خبریں :