دنیا
Time 17 ستمبر ، 2020

بھارتی وزیر دفاع کے سر پر چاند ستارہ کیسے بن گیا؟

بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں اس وقت انتہائی دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب وزیر دفاع راج ناتھ سنگ کی تقریر کے دوران ان کے سر پر چاند تارہ نمودار ہو گیا۔

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے کہ اس دوران ان کے سر پر پڑنے والے روشنی سے ہو بہو چاند ستارے جیسا عکس نظر آنے لگا۔

بھارتی میڈیا بھی وزیر دفاع کی تقریر براہ راست دکھا رہا تھا جس میں وہ لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر چین کے ساتھ ہونے والی سرحدی کشیدگی پر پالیسی بیان جاری دے رہے تھے۔

بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے ہندو انتہا پسند وزیر دفاع کے سر پر چاند ستارہ بننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے۔

مزید خبریں :