کھیل
Time 17 ستمبر ، 2020

’اٹیک ہی اصل ڈیفنس ہے‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج کرکٹر  شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کرکٹ دلیروں کا کھیل ہے، کم زور دل والوں کا نہیں۔

 شاہد آفریدی نے کہا کہ کہا بورڈ میں کھلاڑیوں کے ارد گرد ایسے لوگ ہونے چاہئيں جو انہيں بتاسکیں کہ اٹیک ہی ڈیفنس ہے۔

سابق کپتان نے وزيراعظم عمران خان کے ڈومیسٹک پلان کی بھی حمایت کردی اور کہا کہ عمران خان کا ڈومیسٹک پلان کرکٹ کے مفاد میں ہے، نئے سسٹم کو وقت ملنا چاہیے۔

سابق کپتان نے واضح کیا کہ انہيں بورڈ میں کوئی عہدہ نہيں مل رہا۔

ملک میں تعلمی ادارے کھل جانے کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نےمنگھوپیر کے ونگہی گوٹھ میں اپنی فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے اسکول کا دورہ کیا، کلاسوں میں جاکر بچوں سے ملاقات کی۔

اس دوران میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے وزیراعظم کے مؤقف کی حمایت کی اور کہا کہ عمران خان کا ڈومیسٹک پلان کرکٹ کے مفاد میں ہے،نئے سسٹم کو وقت ملنا چاہیے۔

سابق کپتان نے یہ بھی کہا کہ انہیں پاکستان کرکٹ بورڈ میں کوئی عہدہ نہیں مل رہا نہ اس حوالے سے کسی نے کہا اور نہ کوئی بات ہوئی ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہر دورے کے بعد ذمہ داری کھلاڑیوں کی فٹنس پر ڈال دی جاتی ہے جبکہ گزشتہ پانچ سال میں فٹنس کیمپ بہت لگے ، کرکٹ دلیروں کا کھیل ہے ، کھلاڑیوں کو اٹیکنگ کرکٹ کھیلنا ہوگی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان اچھے کام کریں گے تو قوم کا سچا پیار بھی ملے گا۔

سابق کپتان نے کہا کہ اگر پشاور زلمی کے فرنچائزر جاوید آفریدی کو کرکٹ کے فروغ پر صدارتی ایوارڈ دیا گیا ہے تو پھر یہ ایوارڈ تمام فرنچائزز کو ملنا چاہیے۔

مزید خبریں :