پاکستان
Time 18 ستمبر ، 2020

جنرل اسمبلی میں کشمیر پر جو کچھ کہنا ہے وہ تو ہم کہیں گے: منیر اکرم

اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ توقع ہے وزیراعظم کی تقریر میں کشمیرکا موضوع شامل ہوگا اور  اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر جوکچھ کہنا ہے وہ تو ہم کہیں گے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یواین جنرل اسمبلی کا سیشن ہائبرڈ ہوگا، کچھ لوگ اسمبلی میں موجود ہوں گے اور کچھ ورچوئل شرکت کریں گے، ورچوئل کی وجہ سے 140 سربراہان مملکت شرکت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی کی فیصلہ سازی ایک طرف ہے، جو اعلیٰ سطح کی سربراہان مملکت کی انٹریکٹو ڈپلومیسی ہوتی تھی، وہ نہیں ہوگی، اجلاس میں شرکت کے لیے آنے والے سربراہان کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا، میرے خیال میں بہت کم لوگ میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

منیر اکرم کا کہنا تھاکہ توقع ہے وزیراعظم کی تقریر میں کشمیرکا موضوع شامل ہوگا، اجلاس میں مسئلہ کشمیر پرجوکچھ کہنا ہے وہ توہم کہیں گے، مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، دیگر فورمز پر بھی مسئلہ کشمیر پر ہم بولیں گے۔

مزید خبریں :