پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش

پاکستان میں 90 فیصد لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، پی ایم اے— فوٹو: فائل

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پی ایم اے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 24 گھنٹوں میں 750 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 9 افراد کورونا کے باعث انتقال کرچکے ہیں، بہت سے تعلیمی ادارے ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کررہے۔

پی ایم اے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں 90 فیصد لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کررہے، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مزید خبریں :