پاکستان
Time 19 ستمبر ، 2020

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کیلئے ن لیگی وفد کے نام فائنل

مسلم لیگ ن نےکل ہونے والی اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کے لیے اپنے وفد کے نام فائنل کرلیے ۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی  اپوزیشن کی اے پی سی میں شریک ہوں گی۔

مریم اورنگزیب کے مطابق وفد میں شہبازشریف،شاہدخاقان عباسی، خواجہ آصف ،احسن اقبال ،ایاز صادق اور پرویز رشید  شامل ہوں گے۔

ان کے علاوہ سعد رفیق ،رانا ثنا اللہ ،امیر مقام اور خود مریم اورنگزیب بھی  آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی دعوت پر مسلم لیگ ن کےقائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اے پی سی میں ویڈيو لنک کے ذریعے شرکت پر آمادگی ظاہرکرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت مخالف اپوزيشن اتحاد کی آل پارٹیز کانفرنس کل پیپلز پارٹی کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہورہی ہے۔

اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ کل زرداری ہاؤس اسلام آباد میں تاریخی نتیجہ خیز سیاسی اجتماع ہوگا، بلاول کی میزبانی میں اے پی سی قومی سیاست میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

مزید خبریں :