دنیا
Time 19 ستمبر ، 2020

نیویارک کے شہر روچیسٹر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 14 زخمی

فائرنگ گذشتہ رات ایک پارٹی کے دوران ہوئی، فائرنگ کے بعد پارٹی میں بھگدڑ مچ گئی— فوٹو: بشکریہ سی این این

امریکی ریاست نیویارک کے شہر روچیسٹر میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور  14 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ گذشتہ رات ایک پارٹی کے دوران ہوئی، فائرنگ کے بعد پارٹی میں بھگدڑ مچ گئی۔

واقعے کے بعد 18 زخمی اسپتال لائے گئے جن میں سے ایک 18 سالہ لڑکا اور ایک 20 سالہ لڑکی جانبر نہ ہوسکے۔

فوری طور پر فائرنگ کا سبب معلوم نہیں ہوسکا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں :