پاکستان
Time 20 ستمبر ، 2020

گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

گوجرہ کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 8 سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔

گوجرہ میں موٹروے ایم فور پرکار ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں خاتون بھی شامل ہیں۔

متاثرہ خاندان لیہ جا رہا تھا کہ حادثے کے شکار  ہو گیا۔ حادثے میں 8 سالہ بچہ زخمی بھی ہوا جسے الائیڈ اسپتال فیصل آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :