مصطفیٰ قریشی کو شادی کی گولڈن جوبلی پر کس بات کا دکھ؟

پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفیٰ قریشی اور ان کی اہلیہ روبینہ قریشی نے اپنی شادی کی گولڈن جوبلی کراچی میں منائی۔

اس موقع پر مصطفیٰ قریشی آب دیدہ ہو گئے اور ان کا کہنا تھا کہ سب دوستوں کا شکریہ جنہوں نے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔

نامور اداکار کا کہنا تھا کہ دکھ اس بات کا ہے کہ کسی حکومتی اہلکار نے مبارکباد کا پیغام نہیں بھیجا۔

خیال رہے کہ 1940 میں حیدرآباد میں پیدا ہونے والے مصطفیٰ قریشی 600 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں تاہم انہیں 1981 میں ریلیز ہونے والی فلم مولا جٹ میں نوری نت کا کردار ادا کرنے پر بہت زیادہ مقبولیت ملی۔

اس کے علاوہ مصطفیٰ قریشی بے شمار ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

مزید خبریں :