دنیا
Time 21 ستمبر ، 2020

بھارت: ممبئی کے قریب رہائشی عمارت گرنے سے 10 افراد ہلاک

فوٹو: سوشل میڈیا

نئی دلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی کے قریب تین منزلہ رہائشی عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھوانڈی میں گرنے والی عمارت 40 سال پرانی تھی اور اس میں 20 کے قریب خاندان آباد تھے۔

رپورٹس کے مطابق ملبے تلے دب کر 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ  اب بھی درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق بھوانڈی کے پٹیل کمپاؤنڈ میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے 20 افراد کو نکال لیا گیا ہے جب کہ دیگر کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :