گلابی دنیا میں خوش آمدید

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل 

ہم سب کا کوئی نہ کوئی پسندیدہ رنگ ہوتا ہے اور ہم اس رنگ کے جوتے اور کپڑے پہننا کافی پسند بھی کرتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسی خاتون کے بارے میں بتانے والے ہیں جنہیں گلابی رنگ جنون کی حد تک پسند ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 32 سالہ ٹیچر یاسمین چارلٹ کو پچپن سے ہی گلابی رنگ بے حد پسند تھا اور جب وہ 16 سالہ کی ہوئیں تو انہیں گلابی رنگ جنون کی حد تک پسند آنے لگا اور وہ گلابی ہی کپڑے پہنا کرتی تھیں۔

جیسے جیسے یاسمین بڑی ہوتی گئیں انہیں اپنی ہر چیز گلابی رنگ کی رکھنے کا شوق بڑھتا گیا اور اب یہ جس اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں اس کی ہر چیز کا رنگ گلابی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شادی پر بھی گلابی ہی رنگ پہنیں گی۔

فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل 
فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل 
فوٹو: بشکریہ آڈیٹی سینٹرل 

یاسمین کی الماری میں ہر ایک کپڑا گلابی رنگ کا ہے جب کہ ان کے پاس تقریباً 100 جوڑی گلابی رنگ کے جوتے ہیں اور جس اسکول میں یہ پڑھاتی ہیں انہیں بھی ان کے گلابی رنگ کے کپڑوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور ان کے اسٹوڈینٹس انہیں ’مس پنک‘ کہتے ہیں۔

یاسمین کا کہنا ہے کہ وہ کبھی بھی ایسی جگہ نوکری نہیں کریں گی جہاں لوگوں کو ان کے گلابی رنگ کے کپڑے پہننے سے مسئلہ ہو۔

32 سالہ یاسمین نے بتایا کہ پچھلے 13 سالوں سے وہ صرف گلابی ہی رنگ پہنتی ہیں جب کہ ان کی گھر کی دیواریں، فرنیچر، بلینکٹ اور تمام تر چیزوں کا رنگ بھی گلابی ہے۔

مزید خبریں :