پاکستان
Time 22 ستمبر ، 2020

پاکستان میں کورونا سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے، 582 کیسز بھی رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 36155 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 582 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کرگئے۔

پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہو گئی ہے اور ہلاکتیں 6424 تک جا پہنچی ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 290 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 134243 ہوگئی ہے جب کہ 2463 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 98487 ہے اور 2227 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 14499 اور ہلاکتیں 145 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 37387 اور 1258 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 2550 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 69 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 3513 اور 82 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 16207 ہے اور اب تک 180 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :