پاکستان
Time 23 ستمبر ، 2020

گڈو تھرمل پاور کے سوئچ یارڈ میں آتشزدگی سے بجلی پیدا کرنیوالے 6 یونٹ ٹرپ

گڈو تھرمل پاور کے سوئچ یارڈ میں آگ لگنے سے  بجلی پیدا کرنے والے 6 یونٹ ٹرپ کرگئے۔

ذرائع کے مطابق گڈو تھرمل پاور کے سوئچ میں آگ لگنے سے سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ گڈو تھرمل کے پاور سوئچ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے جس کے بعد متبادل ذرائع سے بجلی کی فراہمی کی کوشش کی جارہی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق گڈو تھرمل پاور سے سندھ، بلوچستان اورپنجاب کے مختلف اضلاع کوبجلی کی فراہمی معطل ہے جب کہ پاور اسٹیشن پر مرمتی کام جاری ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ  آگ لگنےسے بجلی پیدا کرنے والے 6 یونٹ ٹرپ کرگئے ہیں جس کے بعد متاثرہ علاقوں کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

انتظامیہ کےمطابق سوئچ یارڈ کے مرمتی کام میں 6 سے 8 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :