Can't connect right now! retry

پاکستان
24 ستمبر ، 2020

شکرگڑھ میں طالب علم سے زیادتی کے الزام میں استاد گرفتار

بچے کے والد کے مطابق معلم نے اس کے بیٹے کوبدفعلی کا نشانہ بنایااور تین دن تک گھرنہ جانے دیا،فوٹو:فائل

شکرگڑھ میں طالب علم سے زیادتی کے الزام میں مدرسے کے ایک معلم کو گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق یہ واقعہ شکرگڑھ کے علاقے دودھے میں 16 ستمبرکو پیش آیا تھا جہاں ایک طالب علم کو مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔

 بچے کے والد کی مدعیت میں 20ستمبرکو مقدمہ درج کیاگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق  معلم نے اس کے بیٹے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا اور تین دن تک گھر نہ جانے دیا،جس سے بچےکی حالت غیر ہوگئی۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کوحراست میں لے لیاگیا ہے جب کہ طالب علم کی ڈی این اے رپورٹ آنے پر تفتیش میں مدد ملے سکے گی۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM